کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سابق ہاکی اولمپئن جہانگیربٹ منگل کو کراچی میں انتقال کرگئے۔ انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ 78 سالہ جہانگیر بٹ نے 1968میکسیکو اولمپکس میں گولڈ،1972 میونخ اولمپکس میں سلور ،1966 ایشین گیمز میں سلور میڈل اور 1970 کے ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتا۔