• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، نیب سے مالم جبہ، خیبربینک اور بلین ٹری سونامی کی تحقیقات کی رپورٹ طلب

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور ہائیکورٹ نے مالم جبہ،بینک آف خیبر اور بلین ٹری سونامی منصوبے سے متعلق زیرالتواءانکوائریوں میں تفصیلی رپورٹ مانگ لی ہے،عدالت نے قراردیا کہ نیب ایسا تاثر دے رہی ہے کہ عدالت نے مالم جبہ کی انکوائری بند کرنیکا حکم دیا ہے، اس حوالے سے رپورٹ پیش کریں کہ ان کیسز میں اب تک کیا انکوائری ہوئی ہے ۔عدالت نے قراردیا کہ نیب ایسا تاثر دے رہی ہے کہ عدالت نے مالم جبہ کی انکوائری بند کرنے کاحکم دیا ہے۔ عدالت نے انکوائری بند کرنے کا نہیں اس کو جاری رکھنے کا کہا ہے۔ جسٹس روح الامین خان اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دورکنی بنچ نے علی گوہر درانی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر ڈاکٹر عادل ظریف کی رٹ پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزارکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مالم جبہ، بلین ٹری سونامی اور بینک آف خیبر کیسز کی انکوائری ٹھیک طریقے سے نہیں ہوئی ہے ۔

تازہ ترین