• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشتگردی قانون ازخود نوٹس کیس، سپریم کورٹ پراسیکیوٹرجنرل پنجاب پر برہم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے بورے والا میں 3افراد کے قتل کیس میں لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کی دفعات ہائے 6اور7کے خاتمہ سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ریجنل پولیس آفیسر ،ملتان ڈویژن،ایس ایچ او تھانہ بورے والا اور 31نامزد ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ جائزہ لینگے کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی کے زمرہ میں آتا ہے ؟یا اس پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کا اطلاق ہوتا ہے،قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تصادم میں 3 افراد قتل،5 زخمی ہوئے ،کیاتصادم کے واقعہ پر دہشت گردی کی دفعات کا اطلاق نہیں ہوتا ہے؟ قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل بینچ نے منگل کے روز از خود نوٹس کیس کی سماعت کی توپراسیکیوٹر جنرل پنجاب پیش ہوئے ۔

تازہ ترین