اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت میں زیر سماعت سابق وفاقی وزیر و ن لیگی رہنماء احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹ سٹی ریفرنس میں شریک ملزم آصف شیخ وعدہ معاف گواہ بن گئے۔بتایا جاتا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ریفرنس کے شریک ملزم آصف شیخ کی طرف سے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کرلی۔