• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ شہباز شریف کی ہر بات ان کی ذاتی رائے قرار دیتی ہے، بلاول بھٹو

ن لیگ شہباز شریف کی ہر بات ان کی ذاتی رائے قرار دیتی ہے، بلاول بھٹو


لودھراں، ملتان (ایجنسیاں، جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کے ووٹ اور جیب پر ڈاکا ڈالا ہے،جدوجہد تیز کریں، جیت آپکی ہوگی،پیپلز پارٹی اگلی حکومت بنائے گی،ن لیگ شہباز شریف کی ہر بات انکی ذاتی رائے قرار دیتی ہے۔

وہ پارٹی صدر ہیں ان کی بات حتمی ہونی چاہئے وہ حکومت تبدیل کرنیکا فارمولا بہت پہلے سے جانتے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معاملہ کافی متنازع ہے، جو بات چیت سے حل ہو گا، پی ڈی ایم ملکر چلتی تو لانگ مارچ ہوتا۔

لانگ مارچ لاہور پہنچنے سے پہلے عثمان بزدار کا استعفیٰ اور اسلام آباد پہنچنے سے پہلے عمران خان کا استعفیٰ آ جاتا،جیسے ہی اپوزیشن تیار ہوئی عدم اعتماد کی تحریک پیش ہو جائے گی۔

شہباز شریف کو سارے فارمولے کا پہلے سے علم ہے، پی ڈی ایم میں جب تک کنفیوژن ہوگی تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ان خیالات اظہار انہوں نے لودھراں میں دنیا پور بائی پاس پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت میں تھی تو ملتان کے عوام کو روزگار ملتا تھا۔آج ملتان کے عوام لاوارث ہیں، حکومت کی طرف سے کوئی پوچھنے والا نہیں، ہم یہاں کے عوام کے مسائل حل کرینگے۔

تازہ ترین