سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )امیرجماعت اسلامی بنگلہ دیش مطیع الرحمن کی غائبا نہ نماز جنازہ چوک علامہ اقبال میں پڑھائی گئی جس میں جماعت اسلامی کے عہدیداران کے علاوہ شہریوں نے کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔ بعد ازاں جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ کے زیر اہتمام احتجا جی مظاہر ہ کیا گیا جس سے امتیاز احمد ، محمد سعید،طاہر محمود سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی حکمران حسینہ واجدسمیت دیگر افراد کے کردار پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے اس اہم مسئلے کو اقوام متحدہ اور تمام بین الاقومی فورم پر اٹھانے کا مطالبہ کیا ۔