• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کو توسیع ملی تو یہ معاملہ سپریم کورٹ تک جائیگا، شاہد خاقان

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں،کیا پاکستان میں اہل لوگ نہیں ہیں؟ چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع ہوئی تو یہ معاملہ سپریم کورٹ تک جائے گا، گزشتہ روزاحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تیسرا سال ہے ابھی تک یہ سمجھ نہیں آئی کہ کیس ہے کیا؟،احسن اقبال بھی پیش ہوئے تھے اور بیان دیا تو چیئرمین نیب ناراض ہو گئے،یہ نہ ہو کہ اب ان بیانات پر مزید کیسز بنا دیں، نیب نے اپنے ملک کو تو مفلوج کر دیا، اب دوسرے ممالک سے تعلقات خراب کر رہا ہے،ایل این جی کا دنیا کا سب سے سستا معاہدہ پاکستان اور قطر کے درمیان حکومتی سطح پر ہوا،اس معاہدہ سے پاکستان کو 20ارب ڈالرز کا فائدہ پہنچ چکا ہے،حکومت آج اس معاہدے سے دوگنی قیمت پر ایل این جی خرید رہی ہے اس میں کرپشن کس نے کی؟،نیب موجودہ حکومت کے مہنگی ایل این جی خریدنے پر تحقیقات نہیں کرے گا، چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے سی وی دیکھا تھا کہ سپریم کورٹ کے جج تھے مگر انہیں تو قانون کا بھی نہیں پتہ،نیب کے جتنے کیس ہیں دیکھ لیں، میں کہتا ہوں کہ عدالتوں میں کیمرے لگا کر عوام کو دکھائیں،سپریم کورٹ کے فیصلوں میں حقیقت واضح ہے کہ نیب کا مقصد کیا ہے؟،نیب کا مقصد سیاست پر اثرانداز ہونا اور سیاسی وفاداریاں بدلنا ہے، نیب کے اس اقدام نے ملک کو مفلوج کر دیا ہے،20سال سے چیئرمین نیب لگ رہے ہیں، اب توسیع کی ضرورت کیوں پیش آ رہی ہے۔

تازہ ترین