• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمنان دین ملک میں اسلامی قوانین کا نفاذ نہیں چاہتے، سراج الحق

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت امت پر اللہ عزوجل کا احسان عظیم ہے۔ ختم نبوت کے عقیدے نے پونے دوارب کے قریب مسلمانوں کو وحدت کی لڑی میں پرو دیا ہے، اسلامی جمعیت طلبہ نے اپنے خون سے تحریک ختم نبوت ﷺمیں رنگ بھرا۔ ملک کے اسلامی قوانین دشمنان دین کو پسند نہیں، قادیانی اورسیکولرلابیز توہین رسالت کے قانون میں ترامیم چاہتی ہیں۔اہم حکومتی عہدوں پرقادیانیوں کی تعیناتی کی رپورٹس ہر پاکستانی کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ ایسے عناصر ملکی سلامتی اوروحدت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ ہمارے خاندانی نظام پر حملے ہورہے ہیں، علماء اورمدارس، دین بیزار طبقہ کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں کارکنان جماعت اسلامی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے پاکستان میں تحریک ختم نبوتﷺ کے تاریخی پس منظر پر بات کرتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ سید مودودیؒ نے فتنہ قادیانیت کی حقیقت کو شروع دن سے ہی پہچان لیا تھا اور قیام پاکستان سے قبل ہی اسلامیان برصغیر کو اس کے بارے میں آگاہ کرنا شروع کردیا تھا۔

تازہ ترین