سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)جے آئی ٹی آج پانچ سالہ بچے کوآگ لگانے کے واقعہ کی تفتیش کرے گی۔تھانہ محرر بڈیانہ ارشد کے مطابق لالے والی کے مدعی غلام بنی کے بھتیجے 5سالہ حماد کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے تیل ڈال کر آگ لگانے کے واقعہ کی تفتیش کے لئے جے آئی ٹی کے آصف سجاد اپنی ٹیم کے ساتھ آج جمعرات کو وقوعہ کی جگہ کا دورہ کرنےکے ساتھ بیانات ریکارڈ کریں گے۔یادرہے کہ گرفتار ملزم راشی سکنہ دیہے پر کم سن کو آگ لگانے کا الزام ہے جبکہ بچے کو اس کی حالت کے پیش نظر لاہور منتقل کر دیا ہے۔