دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 27 لاکھ 77 ہزار 304 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 46 لاکھ 73 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 88 لاکھ 72 ہزار 484 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 4 ہزار 557 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 کروڑ 93 لاکھ 4 ہزار 747 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 69 ہزار 22 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 12 لاکھ 6 ہزار 672 ہو چکی ہے۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 41 ہزار 443 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 30 لاکھ 96 ہزار 718 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 84 ہزار 208 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 9 لاکھ 13 ہزار 578 ہو گئی۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 483 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 70 لاکھ 56 ہزار 106 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 88 ہزار 785 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 70 لاکھ 47 ہزار 880 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 15 ہزار 159 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کُل کیسز 68 لاکھ 54 ہزار 28 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 58 ہزار 651 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 65 لاکھ 42 ہزار 654 ہو چکے ہیں۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 12 ہزار 851 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 11 ہزار 801 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
ایران میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 11 ہزار 892 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 51 لاکھ 84 ہزار 124 ہو گئے۔
کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 25 ہزار 378 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 49 لاکھ 21 ہزار 410 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 51 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 591 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 505 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 109 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 95 ہزار 83 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔
سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 902 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 83 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 4 ہزار 387 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 44 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 413 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 90 ہزار 136 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 91 ہزار 747 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 389 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 71 ہزار 976 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 60 ہزار 537 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 82 لاکھ 23 ہزار 308 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 لاکھ 97 ہزار 615 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 6 کروڑ 33 لاکھ 19 ہزار 214 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ اب تک 2 کروڑ 58 ہزار 377 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔