اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ اگر شہباز شریف نے اُن کے دور میں شروع کیے گئے منصوبے نہ روکے ہوتے تو پنجاب آج مثالی صوبہ ہوتا۔
چوہدری پرویز الہٰی خیبرپختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمود جان کی قیادت میں ان سے ملاقات کے لیے آنے والے 10 رکنی پارلیمانی وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔
وفد نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت اور ایوان کا دورہ بھی کیا۔