• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائب تحصیلدار راولپنڈی پر تشدد کرنے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) نائب تحصیلدار پر تشدد کرنے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ سول لائن کو جاوید اقبال نائب تحصیلدار راولپنڈی نے درخواست دی کہ اے ڈی سی آر آفس سے باہر آیا تو مہران اعجاز انور چوہدری ایڈووکیٹ اپنے دس پندرہ ساتھیوں کے ہمراہ حملہ آور ہو گئے۔ آتشین اسلحہ اور آہنی مکوں سے زدوکوب کیا۔ بڑی مشکل سے اے سی صدر کے صدر میں داخل ہوا۔ انہوں نے الزام لگایا انہیں مہران اعجاز انور وغیرہ کے ہاتھوں سے چوٹیں آئیں اور سرکاری ریکارڈ بھی چھین لیاگیا۔
تازہ ترین