ملتان (سٹاف رپورٹر )سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ کا رحیم یار خان کا اچانک دورہ، شہر میں جاری سات سکیموں پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل زاہداقبال بھی موجود تھے۔سیکرٹری ہاؤسنگ کو سکیموں پر مکمل بریفنگ دی گئی۔نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا بھی دورہ کیا اور ڈائریکٹر فاٹا کو غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شوکاز جاری کردیا۔