پاکستان کی معروف اداکارہ منال خان کے منگیتر احسن محسن اکرام کی جانب سے اپنی ڈھولکی کی تقریب پر پہنی گئی ویسٹ کوٹ کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
گزشتہ شام منال خان اور احسن محسن اکرام کی مایوں کی تقریب تھی جبکہ اس سے قبل اس جوڑی کی بروز منگل ڈھولکی تھی جس کی تصویریں اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔
اپنی ڈھولکی پر منال خان نے نارنجی جبکہ احسن محسن اکرام نے کریم رنگ کی شلوار قمیص اور اوپر متعدد رنگوں کے ڈئزائن سے بنی ہوئی ویسٹ کوٹ پہنی تھی۔
احسن محسن اکرام کی تصویروں کا وائرل ہونا تھا کہ انٹرنیٹ صارفین نے دلچسپ تبصروں کے ساتھ اپنے پاس موجود اشیاء اور احسن محسن کی تصویروں کا کولاج بنا کر شیئر کرنا شروع کر دیا۔
کسی انٹرنیٹ صارف نے اپنا موبائل کوَر شیئر کیا تو کسی نے اپنے رجسٹر کی تصویر بنا کر شیئر کی۔
اس دلچسپ صورتحال پر انٹرنیٹ صارفین تا حال ہنس رہے ہیں اورمزاحیہ کمنٹ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔