حال ہی میں منگنی کرنے والی جوڑی اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری نے گزشتہ شب معروف اداکارہ منال خان کی مایوں پر خوب انجوائے کیا۔
صبور علی اور علی انصاری نے ایک ساتھ گزشتہ شام ہونے والی منال خان اور احسن محسن اکرام کی مایوں کی تقریب میں شرکت کی۔
علی انصاری کی جانب سے صبور علی کو گول گپے کھلاتے اور صبور کے ناز نخرے اٹھاتے ہوئے ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا سائٹس پر اس وقت خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
ان ویڈیو پوسٹس کے کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے اس جوڑی کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی اِنہیں مستقبل میں بھی ایسے ہی ایک ساتھ خوش رہنے کی دعائیں دی جا رہی ہیں۔
منال خان کی مایوں کی تقریب کے دوران بنائی گئی صبور علی اور علی انصاری کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’اب ان کی باری ہے، اب یہ دولہا دُلہن بنیں گے،‘ جبکہ یہ اسٹوری صبور علی کی جانب سے بھی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔