• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کی ڈیجیٹل معیشت سے آگاہی کیلئے امریکی سفارتخانے کی لیکچر سیریز کا آغاز

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکی سفارت خانے نے فریڈم 250 کے تحت لیکچر سیریز کا باضابطہ آغاز کر دیا۔

امریکی سفارت خانے کے مطابق لیکچر سیریز کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو انٹر پرینیور شپ اور ڈیجیٹل معیشت سے آگاہ کرنا ہے۔

امریکی سفارت خانے نے بتایا ہے کہ امریکی اسنو بورڈ ماہر ڈونا کارپینٹر نے پاکستان کا دورہ کیا، وہ برٹن اسنو بورڈز کی بانی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی صدر ہیں۔

امریکی سفارت خانے کے مطابق امریکی اسپورٹس ایکسچینج پروگرام کی ایلومنائی اور پاکستانی کھلاڑی ثمرخان نے بھی سیشن میں شرکت کی، یہ تقریب یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان کی نئی عمارت میں 28 جنوری کو منعقد ہوئی۔

تقریب میں مقررین نے اسپورٹس انٹر پرینیور شپ کے ذریعے نوجوانوں کی ترقی پر زور دیا۔

مقررین نے کھیلوں کو قیادت، ٹیم ورک اور استقامت جیسی مہارتوں کے فروغ کا مؤثر ذریعہ قرار دیا۔

امریکی سفارت خانے کے منسٹر قونصلر اینڈی ہاس نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوان آبادی بے پناہ صلاحیتوں کی حامل ہے، کھیل اور انٹر پرینیور شپ دونوں ممالک کے درمیان روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

فریڈم 250 سیریز کے تحت مزید امریکی ماہرین کے لیکچرز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

خاص رپورٹ سے مزید