• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاسوسی، سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر عملدر آمد کا فیصلہ

ایپکس کمیٹی نے سائبرسیکیورٹی، جاسوسی، سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات پر فوری عملدر آمد کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں  وفاقی وزراء  فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، شوکت ترین نے شرکت کی، جبکہ اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور مشیر قومی سلامتی  نے بھی  شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی صورتحال اور ملک پر اس کے ممکنہ مضمرات کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان کے قلیل، وسط اور طویل مدتی اہداف کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں عدالتی اور سول اصلاحات سے متعلق اقدامات پر بھی فوری عملدر آمد کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ ہر ہدف کے لیے کارکردگی کے معیار اور ٹائم لائنز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں نیشنل کرائسز انفارمیشن مینجمنٹ سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پرتشدد انتہاپسندی سے نمٹنے کے اقدامات پر فوری عملدر آمد کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں قومی سلامتی کو براہ راست متاثر کرنے والے عوامل سے نمٹنے کے اقدامات پر عملدر آمد کا فیصلہ کیا گیا۔

تازہ ترین