کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نیب صرف پیپلزپارٹی کے خلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے ،پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے سید خورشید احمد شاہ کی گرفتاری کو موجودہ حکومت کی انتقامی کارروائی کا تسلسل قراردیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہاہے کہ انتقامی کارروائیوں سے جمہوریت کا راستہ روکنے والے یاد رکھیں کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں عوامی راج قائم ہوکر رہے گا، سلیکٹڈ حکمرانوں کے ہتھکنڈوں سے پیپلزپارٹی مرعوب ہونے والی نہیں ہے، سلیکٹڈ حکمرانوں کا مقابلہ کرنے کے لئے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی میدان عمل میں اتر گئی ہے ، ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقارمہدی پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل جاوید ناگوری نے کراچی پریس کلب پر پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے تحت احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مظاہرے سے پیپلزپارٹی کے رہنما حبیب الدین جنیدی مرزا مقبول آصف خان سردار خان امان اللہ محسود دیگر نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر سینیٹر انور لعل ڈین، عروبہ راشد ربانی ، سردار نزاکت ، شکیل چوہدری ضلعی صدور لیاقت آسکانی ظفر صدیقی خلیل ہوت ، لالہ رحیم چوہدری اصغر ، راشد خاضخیلی سمیت شعبہ خواتین پیپلزیوتھ کے رہنماوں اور ورکرز نے شرکت کی، مظاہرین نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ کی رہائی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وقارمہدی نے کہاکہ موجودہ حکومت کا پہلا اور آخری ایجنڈہ پیپلزپارٹی کے خلاف انتقامی کارروائی ہے۔