• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے ہر دفعہ اپوزیشن کی پیٹھ میں خنجر گھونپا، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا بلاول بھٹو پی ڈی ایم ٹوٹنے کے ذمہ دار ہیں ؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ اپوزیشن اس وقت الیکشن لڑنے کیلئے تیار نظر نہیں آرہی ہے۔

پیپلز پارٹی نے ہر دفعہ اپوزیشن کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے،مولانا فضل الرحمٰن کی یہ بات غلط ہے کہ بلاول بھٹو کی وجہ سے پی ڈی ایم ٹوٹی تھی۔

بینظیر شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ایک طرف جمہوریت کی بات کرتی ہے لیکن آدھی بات کر کے چھوڑ دیتی ہے۔

کہتے ہیں باقی آدھی بات بعد میں بتائیں گے لیکن وہ وقت کبھی نہیں آتا، ابھی بھی ،مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ نے آفر دی ہے مگر یہ نہیں بتایا اسٹیبلشمنٹ میں کس نے اور کیا آفر دی ہے۔

اپوزیشن اس وقت الیکشن لڑنے کیلئے تیار نظر نہیں آرہی ہے، مولانا فضل الرحمٰن کی بلاول کی وجہ سے پی ڈی ایم ٹوٹنے کی بات ایک حد تک درست ہوسکتی ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اورن لیگ کے کچھ لوگوں کی سپورٹ سے پنجاب کے وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں۔

تازہ ترین