سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سلیکٹرز کے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کے فیصلے کی حمایت کردی۔
اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک دینے کے فیصلے کو سپورٹ کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ سرفہرست تھے۔
تاہم اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ان چیمپئن کھلاڑیوں کی حفاظت کرے گا اور ان کا کیریئر بھی طویل ہوگا۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے دیگر کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنے اور ان کو آزمانے کا موقع ملے گا۔ اس سے مستقبل کےلیے بینچ اسٹرنتھ کو مضبوط بنانے کا موقع بھی ملے گا۔