لاہور( نمائندہ جنگ)صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں ،عظمی بخاری ہماری سیکرٹری اطلاعات ہیں ،پارٹی قیادت کی جانب سے وائٹ پیپر جاری کرنے کا حکم دیا تھا جسے جاری کیا گیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ صحیح ہے کہ اسے ہر سال الگ الگ جاری ہونا چاہئے تھا ،قیادت کی منظوری سے ہی وائٹ پیپر جاری کیا گیا ہے ۔ پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کی دوبارہ شمولیت کے حوالے سے میں بات نہیں کر سکتا ۔