• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر سفری دستاویزات کوئٹہ پہنچنے والے 700 افغان مہاجرین ملک بدر

چمن (خبرایجنسی)پاکستانی حکام نے افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد بغیر سفری دستاویزات کے کوئٹہ پہنچنے والے 700 افغان مہاجرین کو ملک بدر کر دیا ۔مہاجرین چمن پر واقع پاک افغان سرحد کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے تھے، سیکورٹی حکام نے پناہ گزینوں کو روک کر واپس افغانستان بھیج دیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خلیل مراد نے کہا کہ درجنوں افغان پناہ گزین خاندان افغانستان سے ضلع کوئٹہ پہنچے ہیں۔

تازہ ترین