• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو ڈپٹی کنٹرولرز کا میری مرضی کے بغیر تبادلہ ہوا، چیئرمین لاڑکانہ بورڈ

کراچی(سید محمد عسکری) سندھ ہائیکورٹ کے حکم پرلاڑکانہ بورڈ میں چیرمین تعینات ہونے والے پروفیسر نسیم میمن نے کہا ہے کہ لاڑکانہ بورڈ کے دو ڈپٹی کنٹرولرز کو میری مرضی کے بغیر خلافضابطہ میٹرک بورڈ کراچی اور سکھر تعلیمی بورڈ بھیجا گیا ہے ایسے مشکل وقت میں جب لاڑکانہ بورڈ میں میٹرک اور انٹر کے نتائج مرتب ہونے کاکام جاری ہے انھیں کسی اور بورڈ میں تعینات کرنا لاڑکانہ بورڈ کے امتحانی کام کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پہلے پی ڈیپوٹیشن اور او پی ایس پر پابندی عائد کررکھی ہے جب کہ بورڈ کے ایکٹ میں کسی ملازم کی دوسرے بورڈ میں تبادلے کی گنجائش ہی نہیں ہے ایسی طرح میری رائے جانے بغیر دو افسران کا تبادلہ کردیا مگر ان کی جگہ کسی کو نہیں بھیجا گیا۔ پروفیسر نسیم میمن نے کہا کہ وہ اس معاملے پر وزیر اعلیٰ، چیف سکریٹری اورمحکمہ بورڈز وجامعات کے وزیر کو خط لکھیں گے۔ یاد رہے کہ پروفیسر نسیم میمن تلاش کمیٹی کی سفارش پر لاڑکانہ تعلیمیبورڈ کے چیرمین مقرر ہوئے ہوئے تھے تاہم ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن کلیئرنس کو بنیادبنا کر روک رکھا تھا جس پر وہ عدالت عالیہ چلے گئے تھے اور عدالتنے ان کے حق میں فیصلہ دیا تھا جس کے بعد ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ۔

تازہ ترین