• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگ حکومت سے تنگ ہیں، وہ اس کا خاتمہ چاہتے ہیں، راجا پرویز اشرف

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ لوگ حکومت سے تنگ ہیں، وہ اس کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پنجاب میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی، صوبے میں گراس روٹ لیول پر تنظیم سازی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ تنگ ہیں وہ پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

پی پی وسطی پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر حکومت کو اپوزیشن سے مشاورت کرنی چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور ماہرین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جانا چاہیے تھا۔

تازہ ترین