• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خان صاحب اکثریت کھوچکے، یہ اقلیت کی حکومت ہے، بلاول بھٹو


چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خان صاحب اکثریت کھوچکے، یہ اقلیت کی حکومت ہے۔

رحیم یار خان میں خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ نے پاکستان کے ہر شہری کو تکلیف میں ڈالا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، خان صاحب اپنی اکثریت کھوچکے ہیں، یہ اقلیت کی حکومت ہے۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں عالمی مالیاتی بحران آیا لیکن ہم نے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باوجود ہم نے اپنے دور میں مزدور کی تنخواہوں میں اضافہ کیا، پی پی کے دور میں غریبوں کے لیے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ دوستوں سے مطالبہ ہے عدم اعتماد لائیں عثمان بزدار کو ہٹائیں، اگر آپ عدم اعتماد نہیں لاتے تو پھراستعفیٰ دے دیں اور اسمبلی چھوڑیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دوستوں سے مطالبہ کریں گے کہ وہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لائیں اور وزیراعظم کو ہٹادیں، پیپلز پارٹی ہی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائے گی۔

تازہ ترین