اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء نے آج الیکشن کمیشن اور آئین پر حملہ کیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے خلاف وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزراء نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر الیکشن کمیشن اور آئین پر حملہ کیا ہے۔
ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ پریس کانفرنس کے دوران الیکشن کمیشن کی توہین کی گئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کی دفعہ 10 کے تحت وزراء کو سزادی جائے۔