وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا، جس میں 390 ارب روپے سے زائد مالیت کے 3 منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق ایکنک اجلاس میں دیر موٹروے کی تعمیر سے متعلق سمری منظور کی گئی جس پر 39 ارب روپے لاگت آئے گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق ایکنک نے ڈی آئی خان موٹر وے تعمیر کرنے کی بھی منظوری دے دی، جس پر 276 ارب 52 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق پاک یونیورسٹی انجینئرنگ ٹیکنالوجی کا 23 ارب 54 کروڑ روپے لاگت کا منصوبہ بھی اجلاس میں منظور کیا گیا۔