• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، مالیاتی اداروں کی خریداری جاری، 573 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، مقامی سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر خریداری کے باعث کاروباری ہفتے کا اختتام تیزی پر ہوا، کے ایس ای100انڈیکس 573 پوائنٹس کے اضافے سے 47ہزار کی حد بحال ہو گئی، 58.33فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، سرمایہ کاری مالیت 85ارب 37کروڑ 23لاکھ روپے بڑھ گئی، کاروباری حجم بھی 7.82یصد زیادہ رہاتفصیلات کے مطابق جمعہ کو کاروبار کاآغاز ہی تیزی پر ہوا ،مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاری کی جانب سے نئی خریدرای کے باعث دن بھرتیزی کارحجان غالب رہا اور ایک موقع پر 100انڈیکس 47266 پوائنٹس تک بھی پہنچ گیا لیکن مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 573.17پوائنٹس کے اضافے سے 46625.12پوائنٹس سے بڑھ کر 47198.29 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس بھی 176.93 پوائنٹس کے اضافے سے 18784.61پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 361.10پوائنٹس بڑھنے کے بعد 32388.43 پوائنٹس پر آگیا ، مارکیٹ میں مجموعی طور پر 528 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 308 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، 203 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 17 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی ، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 85 ارب 37 کروڑ 23 لاکھ 8ہزار روپے کے اضافے سے 8255 ارب 17 کروڑ 14 لاکھ 23ہزار روپے ہو گئی ، کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت 3 کروڑ 10لاکھ 14ہزار شیئرز کے اضافے سے 42 کروڑ 74 لاکھ 45ہزار شیئرز ریکارڈ کیا گیا ، کاروباری حجم کے لحاظ سے جمعہ کو ایزگارڈ نائن،سروس فیبرکس (آر)،میپل لیف ،ٹیلی کارڈ اور ورلڈ کال سر فہرست رہے ،سب سے زیادہ اضافہ یونی لیور فوڈ اور رفحان میز کے شیئرز کی قیمت میں ہوا جوبالترتیب 1500.00 روپے اور 629.00 روپے فی شیئرز تھا دوسری جانب سب سے زیادہ کمی واہ نوبل اور اے کے ڈی ہاسپیٹیلٹی کے شیئرز کی قیمت میں ہو ئی جو 18.00 روپے اور 15.01 روپے فی شیئرز تھی۔

تازہ ترین