• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر صحافی اور ماہر افغان امور رحیم اللّٰہ یوسفزئی مردان میں سپردخاک

مردان (نمائندہ جنگ) سینئرصحافی،تجزیہ نگاراورافغان امورکے ماہر رحیم اللہ یوسفزئی کو اپنے آبائی گائوں انزرگئی خان ضمیربانڈہ کاٹلنگ میں ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردخاک کیا گیا مرحوم کینسرکے مرض میں مبتلا تھے اور طویل علالت کے بعد گزشتہ روزانتقال کرگئے تھے مرحوم کے نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام،اے این پی کے مرکزی رہنماغلام بلور، فرید طوفان،صوبائی اراکین اسمبلی،ظاہرشاہ طورو، ملک شوکت،جمشید مہمند کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سماجی کارکنوں اورکثیر تعدادمیں خیبرپختوبخوااور اسلام آبادکے صحافیوں نے شرکت کی۔مرحوم صحافی ارشد یوسف زئی،فوڈاتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹرکامران یوسف زئی،تیموریوسفزئی اور نجیب یوسفزئی کے والد جبکہ سینئر صحافی مشتاق یوسفزئی اورملاکنڈیونیورسٹی کے پروفیسرڈاکٹرمرادعلی کے ماموں تھے مرحوم کی رسم قل کل بروز اتوار انزرگئی خان ضمیربانڈہ کاٹلنگ میں اداکی جائیگی۔

تازہ ترین