شیخوپورہ( نمائندہ جنگ ) فیصل آباد روڈ کی آبادی تانی چک مانانوالا میں جائیداد میں سے حصہ نہ ملنے اور دوسری بیوی کو طلاق نہ دینے پر بیٹے نے اپنے والدسلامت علی اور سوتیلی ماں کشور فاطمہ کو ڈنڈوں ،سوٹوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ،ملزم باپ کو دوسری بیوی کو چھوڑنےکا کہتا تھا،لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دیا گیا ،پولیس نے لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کرکے ملزم فہد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مانانوالہ پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا ،بتایا گیا ہے کہ مقتولین کی آپس میں دوسری شادیاں تھیں،مقتول سلامت کی دوسری شادی کے بعد ملزم فہد اقبال عرف زاہد اقبال نے لڑائی جھگڑا شروع کردیا کہ اس کو طلاق دیں یا مجھے جائیداد سے حصہ دیں جس پر باپ بیٹے کے مابین لڑائی جھگڑا طول پکڑگیا اورملزم نے طیش میں آکر ماں کوقتل کردیا جبکہ باپ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔