اسلام آباد(نمائندہ جنگ) راولپنڈی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل آفریدی شدید زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ان کے بھائی نعمان افضل آفریدی جو ایک سرکاری افسر بتائے جاتے ہیں فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ہیں تھانہ نصیرآباد کی حدود میں فتح جنگ روڈ پر نامعلوم افراد نےایڈیشنل IGسجاد افضل کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ نصیرآباد کی حدودمیں فتح جنگ روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی موٹر وے سجادافضل آفریدی زخمی اور ان کے بھائی نعمان افضل جاں بحق ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی ہے۔