لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کمشنر ان لینڈ ریونیو سرگودھا کیخلاف کرپشن الزامات پر انکوائری کیخلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا، تحریری حکم کے مطابق عدالت نے کمشنر ان لینڈ ریونیو سرگودھا کیخلاف کرپشن الزامات پر انکوائری کا حکم معطل کردیا ہے، عدالت نے حکم دیا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر اور وفاقی ٹیکس محتسب جواب داخل کریں۔