ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ڈایوسیس چرچ کے پادری جارج ولیم، سیکریٹری ارشاد نواب، پادری وحید، پادری عاطف مائیکل، پادری زکریا مختار، پادری الیعزر طاہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خانیوال میں قبضہ مافیا، شرپسند عناصرنے بشپ لیو اڈرک پاک اور ادارہ کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائےکہ بشپ آف ملتان لیو ا ڈرک پال نے ملتان ڈایو سیس کونسل کی پراپرٹی کو خانیوال اور مظفر گڑھ میں فروخت کردیا ہے ،مرکزی دفتر، پادری صاحبان ، اراکین ایگزیکٹو کمیٹی ان الزامات کی تردید کرتے ہیں، الزامات عائد کرنے والے سات یوم کے اندر اپنا معذرت نامہ جمع کرائیں۔