امریکا میں نائن الیون حملوں کے 20 برس مکمل ہونے پر برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کا کہنا ہے کہ ہماری دعائیں سانحے کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن کے نام پیغام میں ملکہ الزبتھ دوم کا کہنا تھا کہ سانحہ نائن الیون کے متاثرین ہماری دعاؤں میں ہیں، سانحے میں متاثر ہونے والوں اور ان کے خاندان کے افراد سے دلی ہمدردی ہے۔
ملکہ الزبتھ دوم نے کہا کہ حملوں کے بعد امدادی کام کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کی خدمات بھی لائق تحسین ہیں۔
نائن الیون حملوں کی برسی پر ونڈسر کاسل میں امریکی ترانا بجاکر سانحے میں جان سے جانے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
امریکا میں 2001 میں نیویارک، پنٹاگون اور پنسلوینیا میں دہشت گرد حملوں میں تین ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں 67 برطانوی شہری بھی شامل تھے۔