• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ نائن الیون کی یاد میں تعزیتی تقریب، جو بائیڈن کی شرکت

نیویارک میں سانحہ نائن الیون کی یاد میں تعزیتی تقریب ہوئی جس میں امریکا کے موجودہ صدر جو بائیڈن، سابق صدور باراک اوباما اور بل کلنٹن نے شرکت کی۔ 

خبر رساں ایجنسی کے مطابق تقریب کے آغاز میں نائن الیون حملوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

صدر بائیڈن پنسلوانیا اور واشنگٹن کی تعزیتی تقاریب میں بھی شرکت کریں گے۔

ملکہ الزبتھ دوم کا جو بائیڈن کے نام پیغام

امریکا میں نائن الیون حملوں کے 20 برس مکمل ہونے پر برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کا کہنا ہے کہ ہماری دعائیں سانحے کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے نام پیغام میں ملکہ الزبتھ دوم کا کہنا تھا کہ سانحہ نائن الیون کے متاثرین ہماری دعاؤں میں ہیں، سانحے میں متاثر ہونے والوں اور ان کے خاندان کے افراد سے دلی ہمدردی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں 2001 میں نیویارک، پنٹاگون اور پنسلوینیا میں دہشت گرد حملوں میں تین ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں 67 برطانوی شہری بھی شامل تھے۔

تازہ ترین