وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعوے سے کہا ہے کہ عمران خان نے بڑی کرپشن ختم کردی ہے۔
گوجرہ میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے کہا کہ عمران خان نے ملک سے بڑی کرپشن ختم کردی ہے جبکہ چھوٹی کرپشن کے خاتمے میں دیر لگے گی۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹی کرپشن روکنے کے لیے عدالتی اصلاحات کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) دوسرے ملکوں میں بھی چل رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ای وی ایم ایک حقیقت ہے، پاکستان کو اس حقیقت کے ساتھ چلنا ہے۔