وزیراطلاعات اور محنت سندھ سعید غنی نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ برائے ٹرانسفر پوسٹنگ کہہ دیا۔
پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ برائے ٹرانسفر پوسٹنگ ہیں۔
انہوں نے استفسار کہا کہ آئی جیز، چیف سیکریٹریز کے تبادلوں کے سوا عثمان بزدار کی کارکردگی کیا ہے؟
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ تین برسوں میں ایک بار بھی عثمان بردار اپنے منہ سے اپنی کارکردگی بیان نہیں کرسکے۔
اُن کا کہنا تھا کہ چینی اور گندم کمیشن کی رپورٹس پر کارروائی ہو تو عثمان بزدار نیب کی تحویل میں ہوں گے۔