• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو، عثمان بزدار کی جگہ لینے کا خیال دل سے نکال دیں، فیاض چوہان



پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جگہ لینے کا خیال دل سے نکال دیں۔

پی پی چیئرمین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی کرپشن سے عثمان بزدار کی جگہ لینے کا خیال دل سے نکال دیں۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار 3 سال میں سندھ کے سابقہ اور موجودہ وزیراعلیٰ سے آگے نکل گئے۔

ترجمان صوبائی حکومت نے مزید کہا کہ پنجاب کے عوام بلاول زرداری کو آئینہ دکھا چکے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی پنجاب میں مقبولیت کا اندازہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات سے لگایا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین