• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی دن والدہ کی یاد کے بغیر نہیں گزرتا، مریم نواز

اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی دن والدہ کی یاد کے بغیر نہیں گْزرتا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی مرحومہ والدہ بیگم کلثوم کی کچھ یادگار تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنی والدہ کی یاد میں جذباتی ہوگئیں اور کہا کہ ایک بھی دن ایسا نہیں گزرا جب میں نے آپ کو یاد نہ کیا ہو۔اْنہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے بغیر زندگی پہلے جیسی نہیں رہی اور نہ رہے گی۔ ’اللّہ تعالیٰ! آپ کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے، آمین۔

تازہ ترین