• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں سلیکٹڈ کو فری ہینڈ دینے والے دوست ہم سے ناراض ہیں، بلاول بھٹو

ملتان،لیہ (نیوز ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میدان چھوڑ کر پنجاب میں سلیکٹڈ کو فری ہینڈ دینے والے دوست بھی ہماری سرگرمیوں سے خوش نہیں، ہماری اتحادی جماعتیں سیاسی میدان چھوڑ چکی ہیں۔

عوام اب سلیکٹڈ کا راج بھگت رہے ہیں، عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے، عوام کو تاریخی بے روزگاری اور مہنگائی کا سامنا ہے، اگرمولانا فضل الرحمان،(ن)لیگ چاہے توہم کل ان کوگراسکتے ہیں، عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، عمران خان کو گھر بھیج دیں گے۔

بلاول بھٹوکروڑ لعل عیسن لیہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے، اس دوران بہادر خان سیہڑ باضابطہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی کا حصہ بن گئے، بہادر خان سیہڑ دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، وفاقی کابینہ میں وزیر بھی رہے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے سیاسی دوستوں نے پنجاب میں عمران خان کو فری ہینڈ دیا ہوا ہے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتی، پنجاب کے عوام کے ساتھ تاریخی ظلم ہو رہا ہے، موجودہ حکومت چینی، چاول اور گندم درآمد کر رہی ہے۔

ہر روز مہنگائی کا بم پھٹتا ہے، حکومت نے ٹیکسز بڑھا کر عوام کا جینا محال کر دیا ہے، عوام عوامی حکومت کو ترس رہے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام تاریخی بے روزگاری اور مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں، کبھی بجلی، کبھی گیس تو کبھی پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کسانوں اور مزدوروں کو حقوق دلوائے، غریب مزدور اور کسان کے لیے بینظیر بھٹو کے منشور کا نفاذ کریں گے، بینظیر بھٹو ایک ماں کی طرح عوام کا خیال رکھتی تھی، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں ہم نے یوسف رضا گیلانی کو منتخب کراکرثابت کردیا عمران کے پاس میجورٹی نہیں، ساتھیوں سے مطالبہ ہے اٹھو شیر بنو، نکلو، جدوجہد کرو، ہم نے ساتھیوں کو راستہ دکھادیا ہے۔

پی ڈی ایم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عثمان بزدارکے خلاف عدم اعتماد لیکر آ، ہم پنجاب کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے، پہلے عثمان بزدار پھر عمران کے خلاف عدم اعتماد لا۔ 

ہم نے یوسف رضا گیلانی کوجتوا کرثابت کردیا عمران کو گراسکتے ہیں، اگر مولانا فضل الرحمان، (ن)لیگ چاہے توہم کل ان کوگراسکتے ہیں،ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والے کا بتائیں لیہ میں کتنی نوکریاں دی گئی ہیں،دس ہزار خاندان کو سٹیل ملز سے بے روزگار کر دیا یے۔

شہید بی بی نے 90کی دہا ئی میں جن بیس ہزار خاندانوں کو روزگار دیا تھا ان سب کو ایک بار پھر بے روزگار کردیا گیا۔ہم مذمت کرتے ہیں۔شہید بی بی کا دیا ہوا روزگار ہے ہم یہ ظلم نہیں کرنے دیں گے۔

تازہ ترین