• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف واپس نہیں آئینگے، گچی سے پکڑ کر لانا ہوگا، شہباز گل

گوجرہ،فیصل آباد(نامہ نگار،نمائندہ جنگ) نوازشریف واپس نہیں آئینگے،انہیں گچی(گردن) سے پکڑکرلاناہوگا،اعظم سواتی منجھے ہوئے سیاستدان،الیکشن کمیشن کوآگ لگانے کی بات مذاق میں کی۔

ان خیالات کااظہاروزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل کی بزرگ سیاستدان ایم حمزہ کے انتقال پر ان کے صاحبزادوں اسامہ حمزہ، اکرمہ حمزہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے نوازشریف کو گچی گردن سے پکڑلاناپڑے گاانہوں نے کہاکہ اعظم سواتی ایک بہترین منجھے ہوئے سیاستدان ہیں الیکشن کمیشن میں اعظم سواتی نے مذاق میں آگ لگانے کی بات کی جس کو بڑھاچڑھاکرپیش کیاگیا۔

تازہ ترین