اسلام آباد( اپنے نامہ نگار سے ) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی حیثیت کو عبوری آئینی صوبے کی حیثیت سے مزید محروم رکھنا زیادتی ہو گی۔ پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے مجاہدانہ کردار ادا کرنے والی نڈر قوم کی خودمختار صوبے کے حق سے تاحال محرومی ان میں مایوسی کے احساس کو پروان چڑھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں مناسب نمائندگی کے لیے گلگت بلتستان کے عمائدین سے تجاویز و آرا کا تبادلہ کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان آئینی صوبے کے قیام کے لیے پاکستان کی حکومت کو اپنی کوششیں عالمی سطح پر بھی تیز کرنا ہوں گی۔