ملتان (سٹاف رپورٹر) نیو ملتان اور شاہ رکن عالم کالونی میں ملتان ترقیاتی ادارہ اور پھاٹا کے زیر کنٹرول 50 سے زائد پارک بد حالی کا شکار ہیں۔ پارکوں کو پی ایچ اے کی تحویل میں دینے کے معاملے پر بھی پیش رفت نہ ہو سکی، متعلقہ اداروں کی عدم دلچسپی سے متعدد پارکس تاحال چار دیواری سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ، جبکہ نئے پارکوں کے قیام کے لئے بھی کوئی اقدامات نہیں ہو سکے۔