گلگت بلتستان میں واقع مشکل ترین پہاڑ راکا پوشی سر کرنے والے پاکستانی کوہ پیما سمیت 3 کوہ پیماؤں کے ریسیکو کے لیے کوشش جاری ہیں، ہیلی کاپٹر نگر پہنچ گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کوہ پیماؤں سے رابطے میں ہیں، وہ خیریت سے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نگر ذوالقرنین خان کے مطابق پاکستانی کوہ پیماہ واجد اللّہ نگری سمیت تین کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر نگر پہنچ گیا ہے تاہم موسم خراب ہے، ایسے میں کوپیماؤں تک پہنچنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کوہ پیماؤں سے رابطے میں ہیں اور وہ خیریت سے ہیں، 6900 میٹر کی بلندی تک ہیلی کاپٹر کا پہنچا مشکل ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کوہ پیماؤں کو کچھ نیچے تک آنے کے لیے کہا گیا ہے جبکہ کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کے لیے زمینی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سے پھنسےکوہ پیماؤں میں ایک پاکستانی اور دو چیک ریپبلک کے کوہ پیما شامل ہیں، کوہ پیماؤں نے گزشتہ دنوں راکا پوشی کی چوٹی سر کی تھی۔