• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹرز کے لیے آسانی کے بجائے دشواری کا سامان

کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں ووٹرز کے لیے آسانی کے بجائے دشواری کا سامان پیدا کردیا گیا۔

کراچی کے فیصل کنٹونمنٹ بورڈ میں دوسری منزل پر بنایا گیا پولنگ بوتھ عمر رسیدہ ووٹرز کے لیے امتحان بن گیا۔

دل کی مریضہ 80 سالہ خاتون نے اس کے باوجود بھی ہار نہیں مانی۔

دوسری طرف سرگودھا میں سرکاری عمارت خالی نہ ملی تو قبرستان کنارے پر ہی پولنگ اسٹیشن بنادیا گیا۔

ادھر لاہور میں کئی مقامات پر پانی جمع ہونے سے ووٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین