• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت، زرداری مشکوک کھاتوں کے ریفرنس میں فرد جرم کیلئے طلب

اسلام آ باد (پی پی آ ئی/صباح نیوز) احتساب عدالت نےمیگا منی لانڈرنگ کیس میں 8ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں سابق صدر آصف زرداری کو29ستمبر کو فرد جرم کیلئے طلب کرلیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آصف زرداری پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کردی، سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو اشتہاری قرار دے کر کیس الگ کردیا گیا، ان کا شناختی کارڈ بلاک اور جائیداد ضبطی کی کارروائی بھی شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 

آصف زراری کے فرنٹ مین کو احتساب عدالت نے بذریعہ اشتہار طلب کر رکھا تھا، عدالت نے مشتاق احمد کو 9ستمبر تک پیش ہونے کی آخری مہلت دے رکھی تھی۔

تازہ ترین