ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے مسٹر جسٹس شہرام سرور چوہدری نے تقررنامہ جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ایف بی آر اسلام آباداور ملتان کے حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئےسماعت 23 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے ،فاضل عدالت میں ملتان کےمحمد عمران نے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے مختلف اسامیاں مشتہر کی گئیں جس پر درخواست گذارنے نائب قاصد کی کے لئے رجوع کیا تو 50 اسامیوں کےلئے انٹر ویو کے بعد درخواست گذار سمیت دیگر امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا لیکن 10فروری کو ہونے والے انٹرویوکے بعد سے آج تک تقررنامہ جاری نہیں کیا گیا اور دیگر افراد کو نوازنے کی کو شش کی جارہی ہے اس لئے درخواست گذار کو تقررنامہ جاری کرنے کا حکم دیا جائے ۔