ملتان (سٹاف رپورٹر) سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن کل 13مئی کو ملتان کا دورہ کریں گے بتایا گیا ہے کہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ڈپٹی سیکرٹری اپنے دورہ کے دوران ملتان ڈویژن میں ملازمین کے خلاف ڈسپلنری کیسز، محکمانہ انکوائریوں سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیں گے اس ضمن میں کل جمعہ کو ساڑھے گیارہ بجے کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے جہاں ڈویژن بھر کے مختلف محکمے اپنے اپنے محکموں کے ملازمین کے ڈسپلنری کیسز سے متعلق کارکردگی رپورٹ بھی پیش کریں گے ۔