• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا سے مزید 67 افراد کا انتقال


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 988 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 67 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 391 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 62 فیصد ہو گئی۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 787 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار 508ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 90 ہزار 545 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 66 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 90 ہزار 176 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 53 ہزار 158 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 85 لاکھ 21 ہزار 728 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 6 کروڑ 73 لاکھ 42 ہزار 288 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 16 لاکھ 13 ہزار 626 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 45 ہزار 369 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 159 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 14 ہزار 390 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 225 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار 748 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 270 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 2 ہزار 863 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 889 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 33 ہزار 379 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 721 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 591 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 342 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 168 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 181 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین