• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کا کارڈ منظرِ عام پر آگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی احسن محسن اکرام اور منال خان کی شادی کا کارڈ منظر عام پر آگیا، دونوں آئندہ ماہ دس تاریخ کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

شادی کا کارڈ احسن محسن اکرام نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنایا، جس میں بتایا گیا کہ ان کی شادی کی تقریب منال خان سے 10 ستمبر 2021 کو طے پائی ہے۔


شادی کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے احسن محسن نے لکھا کہ ’الحمداللہ ہم شادی کررہے ہیں۔‘

پوسٹ کے کیپشن میں منال خان کو مخاطب کرتے ہوئے احسن محسن نے لکھا کہ ’میں اپنی آخری سانس تک آپ سے محبت کرتا رہوں گا۔‘

اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے منال خان نے احسن محسن اکرام سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آخرکار ہماری شادی ہو ہی رہی ہے۔

یاد رہے کہ اداکار جوڑی نے 11 جون کو قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں کراچی میں منگنی کی تھی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا سائٹس پر منال خان فعال رہتے ہوئے مداحوں سے رابطے میں بھی رہتی ہیں۔

یاد رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے ڈرامہ سیریل ’پرچھائیں‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، یہ ڈرامہ سال 2017 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا، آج کل منال خان ڈرامہ سیریل ’عشق ہے‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

بعد ازاں احسن محسن اکرام نے ڈرامہ سیریل میرا رب وارث اور پیار کے صدقے جیسے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

احسن محسن اکرام سے قبل منال خان کے منظور خان نامی شخص سے قریبی تعلقات تھے لیکن  جلد ہی دونوں کی دوستی ختم ہوگئی تھی جس کے بعد منظور خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے منال خان کی تمام تصویریں ڈیلیٹ کردی تھیں۔

تازہ ترین